حکومت پاکستان کا انسانی ہمدردی کے تحت افغان حکومت کے ساتھ امداد کا سلسلہ جاری،تیس میٹرک ٹن آٹا پر مشتمل امدادی کھیپ افغان حکومت کے نمائندے کے حوالے

148
پاک افغان ٹارگٹ بال چیمپئن شپ ،پاکستان نے افغان ٹیم کوشکست دے دی

چمن۔23مارچ (اے پی پی):حکومت پاکستان کا انسانی ہمدردی کے تحت افغان حکومت کے ساتھ امداد کا سلسلہ جاری ۔ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد خان مندوخیل نے حکومت پاکستان کی جانب سے چمن پاک افغان بارڈر کے قریب تیس میٹرک ٹن آٹا پر مشتمل ایک اور امدادی کھیپ افغان حکومت کے نمائندے کے حوالے کردیا جن کوافغان حکومت کے نمائندے محمد صادق کے حوالے کردیاگیا۔

یہ امدادی خوراکی سامان پاک افغان باب دوستی کے راستے افغانستان روانہ کردی گئی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد خان مندوخیل نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم افغانستان کے عوام کے ساتھ ہیں پاکستانی عوام کی جانب سے یہ امدادی کھیپ افغان عوام کےلیے ہے اور مزید کہا کہ اس سے پہلے بھی افغان عوام کی مدد کی ہے اور آگے بھی کریں گے۔