حکومت پاکستان کا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات پر تین روزہ سوگ کا اعلان

74

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔تین روزہ سوگ کے دوران پاکستان کا پرچم سرنگوں رہیگا۔ کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی پاکستان کے ساتھ خصوصی وابستگی رہی ۔ان کے انتقال پر پاکستان میں 13 مئی سے 15 مئی تک قومی پرچم سرنگوں رہے گا ۔