حکومت پاکستان کی پالیسی واضح ہے اور وہ ریاست اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتی، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا ٹویٹ

100
نیشنل فلڈ ڈیش بورڈ کے اجراءکا مقصد شہریوں کو سیلاب سے متعلق تفصیلات فراہم کرنا ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی پالیسی واضح ہے اور وہ ریاست اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتی۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے کسی سرکاری یا نیم سرکاری وفد نے ملاقات نہیں کی، اس وفد کے شرکاء پاکستانی نژاد امریکی شہری تھے جو اپنی وضاحت کر چکے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پاکستان کی پالیسی واضح ہے اور وہ ریاست اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتی، ہماری تمام تر ہمدردیاں اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں۔