حکومت پاک بحریہ کو مکمل معاونت فراہم کرے گی، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی وائس چیف آف نیول سٹاف فیصل رسول لودھی سے ملاقات میں گفتگو

50

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات ڈاکٹرمفتاح اسماعیل نے ملک کے سمندری سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک بحریہ کے کردارپراعتماد کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت پاک بحریہ کو مکمل معاونت فراہم کرے گی۔ انہوں نے یہ بات بدھ کویہاں وائس چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ملاقات میں ملک کی اقتصادی اورسلامتی کی صورتحال پرگفتگو ہوئی۔ وزیرخزانہ نے ملک کے سمندری سرحدوں اورمیری ٹائم مفادات کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے کردارکوسراہا۔ انہوں نے ملک کے سمندری سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک بحریہ کے کردارپراعتماد کااظہار کیا اور حکومت کی جانب سے پاک بحریہ کو مکمل معاونت فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ وائس چیف آف نیول سٹاف نے پاک بحریہ کی تعریف اورمعاونت پروزیرخزانہ کاشکریہ اداکیا۔