حکومت پسماندہ علاقوں کے ہونہار طلباء کے لیے دانش سکولوں کے قیام پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،سینیٹر محمد اورنگزیب

27
Budget2025-26

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):حکومت پسماندہ علاقوں کے ہونہار طلباء کے لیے دانش سکولوں کے قیام پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ منگل کو بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاکہ وزیر اعظم کی ہدایت پر گیارہ نئے دانش سکولوں کے قیام کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جن کے لیے وفاقی پی ایس ڈی پی 26-2025 کے تحت کل 9.8 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاکہ تین سکول آزاد جموں و کشمیر ، تین گلگت بلتستان ، چار بلوچستان اور ایک اسلام آباد میں قائم کیا جائے گا، یہ اقدام پسماندہ علاقوں میں جدید تعلیم اور تربیت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اعلیٰ درجے کے سیاسی عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان نے کم وسائل رکھنے والے طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے دانش یونیورسٹی اسلام آباد کے قیام کا اعلان کیا ہے، جو دانش اسکول منصوبے کا تسلسل ہے۔