اٹک۔ 02 جولائی (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی وکنوینرضلعی رابطہ کمیٹی اٹک شیخ آفتاب احمد نےکہا ہےکہ حکومت پنجاب ضلع اٹک کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مصروف عمل ہے۔انہوں نےان خیالات کااظہارڈی سی آفس میں ضلعی رابطہ کمیٹی کےاجلاس کی صدارت کرتےہوئےکیا۔اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی چوہدری شیرعلی، ڈپٹی کمشنراٹک راٶعاطف رضا ، سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ کے نمائندے ملک انصار، لیگی رہنما ملک حمیداکبرخان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈپلاننگ نوشین اسرار،اسسٹنٹ کمشنرز اوردیگرمتعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
شیخ آفتاب احمدنےکہاکہ وفاقی وصوباٸی حکومت عوامی ترقی وفلاح کےلیے بےمثال اورتاریخی اقدامات کررہی ہے۔اشیائےضروریہ کی قیمتیں کم ہوٸی ہیں۔اجلاس میں مویشی منڈیوں کےحوالےسے بھی مختلف موضوعات زیربحث لائے گئے جس پرشرکاءکوبتایاگیاکہ مویشی منڈیاں کےحوالے سے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔عوامی سہولت کے پیش نظرگوندل منڈی روایتی جگہ پر ہی لگے گی اور اس کے لیے مزید زمین لیز پر لی جائے گی۔اجلاس میں بتایاگیاکہ اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانےکےلیےہرممکن اقدامات کیےجارہےہیں اوراس ضمن میں پرائس مجسٹریٹس کومزید ہدایات جاری کردی جائیں گی۔