بھکر۔ 21 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بھکر چوہدری محمد اشرف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب شجرکاری مہم کے ذریعے صوبے بھر میں لاکھوں درخت لگانے کے عزم پر کار بند ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان کے ہمراہ 13ہزار پودے لگانے کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو عبد القدیر ،ڈی ایف او محمد ثاقب، ماحولیاتی ماہرین اور مقامی سکولوں کے بچے بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب شجرکاری مہم کے ذریعے صوبے بھر میں لاکھوں درخت لگانے کے عزم پر کار بند ہےتاکہ ماحولیاتی مسائل پر قابو پایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ درخت زمین کا حسن، ماحول کی بقا اور انسانی صحت کے ضامن ہیں، جنگلات نہ صرف آلودگی کم کرنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ پانی کے ذخائر میں اضافہ، زمین کی زرخیزی اور موسمی شدت کو متوازن رکھنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575354