مظفرگڑھ۔ 13 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب نے گندم خریداری کے لئے باردانہ ایپ متعارف کرا دی ہے،کاشتکار آج سے بار دانہ ایپ کے ذریعے بار دانہ کے حصول کی درخواستیں دے سکتے ہیں،
انہوں نے کہا ہے کہ امسال گندم خریداری کے لئے کوئی ہدف مقرر نہیں کیا گیا، تمام گندم خریداری مراکز اپنی ضرورت کے مطابق گندم خریداری کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ خوراک نے ضلع مظفرگڑھ میں 8 اور ضلع کوٹ ادو میں 9 گندم خریداری مراکز قائم کر دیئے ہیں۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راحیل اشرف نے کہا ہے کہ پی آئی ٹی بی اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی تصدیق کے بعد کاشتکاروں کو تصدیقی میسج کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو باردانہ کے اجراء اور گندم وصولی کی تاریخ کا میسج بزریعہ باردانہ ایپ کیا جائے گا، باردانہ کا اجراء 19 اپریل 2024 سے ہوگا،اور باردانہ پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر دیا جائے گا۔