حکومت پنجاب کا زیادہ رقبہ پر گندم کاشت کرنےوالے کاشتکاروں کو مفت ایک ہزارٹریکٹر دینے کا اعلان

162

فیصل آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):حکومت پنجاب نے رواں سال زیادہ رقبہ پر گندم کاشت کرنے والے کاشتکاروں کو ایک ہزار ٹریکٹر اور لیزر لینڈ لیولربذریعہ قرعہ اندازی مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے اے پی پی سے بات چیت کے دوران بتایا کہ25 ایکڑ سے زائد رقبہ پر گندم کاشت کرنےوالے کسانوں کیلئے 1000 ٹریکٹرزاورساڑھے12ایکڑ سے لیکر25ایکڑ تک رقبہ پر گندم کاشت کرنےوالے کاشتکاروں کو1000 لیزر لینڈ لیولرزبذریعہ قرعہ اندازی مفت بطورانعامات دیئے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ گندم کا پیداواری مقابلہ بھی کرایا جائے گا اور زیادہ پیداوار حاصل کرنیوالے کاشتکاروں کو صوبائی اور ضلعی سطح پر نقد انعامات سے نوازا جائے گاجبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے تعریفی اسناد بھی دی جائیں گی اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی

انہوں نے کہا کہ سرکاری رقبہ جات پر بھی گندم کی کاشت ترجیحی بنادوں پر کرائی جائے گی جس میں نمبردار حضرات کلیدی کردار ادا کریں گے اور سرکاری گرانٹ پر گندم کی کاشت کو فروغ دیں گے۔