حکومت پنجاب کسانوں کی فلاح و بہبود کےلئے تاریخ ساز اقدامات کر رہی ہے، ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو

195

مظفرگڑھ۔ 14 دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت کوٹ ادو کے کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری سابق منسٹر ملک احمد یار ہنجرا اور امجد عباس چانڈیہ نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت سمیت کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری اور سابق منسٹر ملک احمد یار ہنجرا ہ نے ٹریکٹر سٹارٹ کر کے مالکان کے حوالے کئے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہا تھا حکومت پنجاب کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے تاریخ ساز اقدامات کر رہی ہےجس سے کسان بھرپور استفادہ کر رہے ہیں۔تقریب کے اختتام پر کامیاب کاشتکاروں میں ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کی گئیں۔