حکومت پنجاب کی جانب سے معذور افراد کیلئے ہمت کارڈ پروگرام کا اجرا کر دیا گیا

134
حکومت پنجاب کی جانب سے معذور افراد کیلئے ہمت کارڈ پروگرام کا اجرا کر دیا گیا
حکومت پنجاب کی جانب سے معذور افراد کیلئے ہمت کارڈ پروگرام کا اجرا کر دیا گیا

شورکوٹ۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):حکومت پنجاب کی جانب سے معذور افراد کیلئے ہمت کارڈ پروگرام کا اجرا کر دیا گیا اس حوالے سے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال آفس میں ہمت کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔

تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ اسفند یار،سابق ایم پی اے مسلم لیگ(ن)چوہدری خالد غنی ایڈووکیٹ نے شرکت کی اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال شور کوٹ تصور حسین کے علاوہ معذور افراد کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔

اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ اسفند یار نے کہا کہ 640 افراد کو یہ رقم ادا کی جائے گی10500 روپے کی سہ ماہی قسط ملا کرے گی۔