33.8 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومزرعی خبریںحکومت پنجاب کی جانب سے کسانوں کو60فیصد سبسڈی پر سپر سیڈرز کی...

حکومت پنجاب کی جانب سے کسانوں کو60فیصد سبسڈی پر سپر سیڈرز کی فراہمی کے پروگرام کا تیسرا فیز میں 15 مئی تک توسیع کردی گئی،ہمایوں اختر

- Advertisement -

ساہیوال۔ 23 اپریل (اے پی پی):حکومت پنجاب کی جانب سے کسانوں کو60فیصد سبسڈی پر سپر سیڈرز کی فراہمی کے پروگرام کا تیسرا فیز، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر پروگرام کا دائرہ کار پورے پنجاب تک بڑھا دیا گیا، درخواستوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی گئی۔ یہ بات ڈائریکٹر ایگریکلچرل انجینئرنگ ساہیوال ہمایوں اختر نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے سموگ پر قابو پانے کے لئے کسانوں کو سپرسیڈرز کی فراہمی کے پروگرام کا آغاز کیا گیا جس کے پہلے دو فیز کی کامیابی کے بعد تیسری فیز کا اجراء کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ تیسری فیز میں 2000کسانوں کو 60فیصد سبسڈی پر سپرسیڈرز فراہم کئے جائیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر درخواستوں کی تاریخ میں 15مئی2025تک توسیع کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ درخواست فارم محکمہ زراعت پنجاب کی آفیشل ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں اس کے علاوہ متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر (زرعی انجینئرنگ) یا ایگری کلچر آفیسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفاتر سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586317

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں