حکومت پنجاب کی سرپرستی میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں اجتماعی شادی کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل

93
حکومت پنجاب کی سرپرستی میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں اجتماعی شادی کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل

ڈیرہ غازی خان۔ 16 فروری (اے پی پی):حکومت پنجاب کی سرپرستی میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں اجتماعی شادی ککی پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر 282 بچیوں کی شادیاں کی گئی ہیں۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری نے راجنپور میں اجتماعی شادی کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں 33،ضلع مظفر گڑھ اور کوٹ ادو میں 104،ضلع لیہ 88 اور ضلع راجنپور میں 57 بچیوں کی اجتماعی شادی کرائی گئی ہے۔

کمشنر نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اجتماعی شادی کا دوسرا مرحلہ بھی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خواہشمند جوڑے آن لائن کے علاؤہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔