راولپنڈی۔8مئی (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیر انتظام 9 مئی 2025 جمعہ کو منعقد ہونے والے انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2025 کے تمام پرچہ جات اور میٹرک فرسٹ اینول 2025 کے تمام پریکٹیکل ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔
چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان کے مطابق ان ملتوی شدہ امتحانات اور پریکٹیکل کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا ،جس کے بارے میں باضابطہ طور پر تمام شامل امتحان امیدواران کو اطلاع دی جائے گی۔امیدواروں سے گزارش ہے کہ وہ تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ اور متعلقہ ذرائع ابلاغ سے مسلسل رابطے میں رہیں تاکہ تازہ ترین شیڈول اور معلومات سے باخبر رہ سکیں۔