- Advertisement -
نوشہرہ ورکاں ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایت پر نوشہرہ ورکاں میں منی جنگل بنانے کے لیے پلان کا آغاز ہوگیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر ماحول میں آب و ہوا میں بہتری لانے کے لیے منی جنگل بنانے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے
اور اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر نے عابد آباد روڈ پر سرکاری رقبے پر منی جنگل کی تیاری کے مراحل کا جائزہ لیا۔ اس علاقے میں پودے وسیع تعداد میں لگائے جائیں گے تاکہ آب و ہوا میں بہتری ہو سکے۔\378
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=517219
- Advertisement -