28.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومکھیل کی خبریںحکومت پنجاب کے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز مظفر خان سیال کا...

حکومت پنجاب کے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز مظفر خان سیال کا راولپنڈی میں جاری سپورٹس پروجیکٹس کا دورہ

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 15 مئی (اے پی پی):حکومت پنجاب کے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز مظفر خان سیال نے راولپنڈی میں جاری سپورٹس کے پروجیکٹس کا دورہ کیا ۔اس دوران انہوں نے لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس میں سوئمنگ پول، بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس کورٹس جم اور دوسرے شہروں سے آنے والے کھلاڑیوں کے لیے بنائے گئے ہاسٹل کا دورہ کیا ۔انہوں نے لیاقت باغ منی سپورٹس کمپلیکس میں جاری مختلف پروجیکٹس کا جائزہ لیا اور بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس ہال کی رینوویشن کے لیے اعلان کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے راولپنڈی کے افسران کو ہدایات جاری کیں ۔

بعدازاں انہوں نے شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس کا دورہ بھی کیا ۔اس کے ملٹی سپورٹس ہال کا معائنہ کیا جم اور دیگر پروجیکٹس کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے سپورٹس افسران کے ہمراہ مری میں دھوبی گھاٹ فٹ سال گراؤنڈ کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کے نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔حکومت پنجاب کا اولین مقصد یوتھ کو کھیلوں کے میدانوں کی طرف لے کر انا ہے اور اس کے لیے حکومت پنجاب دن رات محنت کر رہی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں واٹر گیمز کو فروغ دینے کے لیے لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس میں سویمنگ پول تعمیر کر دیا گیا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597594

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں