اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت پی آئی اے کی خدمات کو بہتر بنانے کی کوششوں کی مکمل حمایت کرے گی، پی آئی اے کے ماضی کا شاندار مقام حاصل کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت ہے، مالیاتی نظم و ضبط اور معیاری نظم و نسق، مطلوبہ مقاصد کے حصول میں مددگار ثابت ہوں گے۔ انہوں نے …
حکومت پی آئی اے کی خدمات کو بہتر بنانے کی کوششوں کی مکمل حمایت کرے گی، مالیاتی نظم و ضبط مطلوبہ مقاصد کے حصول میں مددگار ثابت ہو گا،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت پی آئی اے کی خدمات کو بہتر بنانے کی کوششوں کی مکمل حمایت کرے گی، پی آئی اے کے ماضی کا شاندار مقام حاصل کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت ہے، مالیاتی نظم و ضبط اور معیاری نظم و نسق، مطلوبہ مقاصد کے حصول میں مددگار ثابت ہوں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں حکومت کی طرف سے پی آئی اے کی کارکردگی بہتر بنانے کے منصوبے کے سلسلہ میں پی آئی اے کے انتظامی اور مالیاتی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری ہوا بازی ڈویژن محمد عرفان الہی نے اجلاس کو پی آئی کی موجودہ مالیاتی صورتحال اور اس کی کارکردگی میں بہتری کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برنڈ ہلڈن برانڈ نے اجلاس کے شرکاءکو مختلف طیاروں کی حالت بہتر بنانے اور نئے طیاروں کے حصول کے بارے میں آگاہ کیا۔








