28.2 C
Islamabad
اتوار, مئی 25, 2025
ہومقومی خبریںحکومت چینی کی مقررہ قیمت پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی ،مل...

حکومت چینی کی مقررہ قیمت پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی ،مل مالکان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،رانا تنویر حسین

- Advertisement -

لاہور۔24مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ، رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت چینی کی مقررہ قیمت پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی ،مل مالکان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں – ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز پاسکو ہیڈ آفس میں چینی کی قیمتوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا – اس موقع پر ڈی جی فوڈ پنجاب، کین کمشنر پنجاب محمد شعیب خان جدون سمیت دیگر بھی موجود تھے –

اجلاس میں تمام صوبوں میں چینی کی قیمتوں کے تعین کے لیے تجاویز زیر غور آئیں۔ وفاقی وزیر نے مقرر کردہ چینی کی قیمتوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت چینی کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ پیر کو ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار چینی کے مل مالکان سے ملاقات کرکے قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔

- Advertisement -

اجلاس میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال چینی کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ چینی کے سٹاک کا بھی از سر نو جائزہ لیا جائے تاکہ مارکیٹ میں قیمتوں کو مستحکم رکھا جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601013

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں