اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ آن لائن تھر یٹس سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے ، پاکستانی نوجوان میٹا کی ایپلی کیشنز کا مثبت استعمال کر کےانہیں اپنے لئے مفید بنا سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو میٹا کمپنی کی ٹیم سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں میٹا ایکوسسٹم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستان کی ڈیجیٹل سپیس کے چیلنجز دیگر ممالک سے مختلف ہیں ، میٹا کمپنی کے پلیٹ فارمز ای کامرس کے حوالے سے پاکستان میں بہت مقبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی بہتری کے لئے اقدامات کر رہی ہے ، آن لائن تھر یٹس سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان میٹا کی ایپلی کیشنز کا مثبت استعمال کر کے اپنے لئے فائدہ مند بنا سکتے ہیں ۔ نمائندہ میٹا کمپنی نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام ایک اچھا انیشی ایٹو ہے، مسقبل میں باہمی مشاورت سے کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔