
اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کاروبار میں آسانی پیدا کرنے اور کاروباری برادری کو کاروبار دوست ماحول مہیا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات سینئر ریسرچ منیجر ”آئی بی ایم“ کینیا ڈاکٹر چیریٹی وےویا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو ان سے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ اسد عمر، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران کاروبار میں آسانی پیدا کرنے اور بہتری لانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ڈاکٹر چیریٹی نے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے حوالہ سے کینیا کے تجربہ سے آگاہ کیا۔