12.7 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومقومی خبریںحکومت کارپٹ انڈسٹری کے فروغ کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے،وفاقی وزیر...

حکومت کارپٹ انڈسٹری کے فروغ کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے،وفاقی وزیر جام کمال خان

- Advertisement -

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ حکومت کارپٹ سیکٹر کےٹیکس ڈیوٹیز سے متعلق مسائل کے حل اور کارپٹ انڈسٹری کے فروغ کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارپٹ ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ملاقات کے دوران کارپٹ سیکٹر کو درپیش اہم مسائل بالخصوص ریگولیٹری ڈیوٹیز اور سیلز ٹیکس سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے وفاقی وزیر کو صنعت کو درپیش چیلنجز بارے آگاہ کیا اور بتایا کہ ریگولیٹری ڈیوٹیز میں اضافہ اور سیلز ٹیکس میں پیچیدگیوں سے برآمدات پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کاروباری طبقے اور ہنر مند افراد کی مدد کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

- Advertisement -

وزیر جام کمال خان نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت ان چیلنجز سے نمٹنے اور کارپٹ انڈسٹری کی صنعت کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت برآمدات بڑھانے اور کاروبار کو آسان بنانے کے لئے پالیسیوں پر فعال طور پر کام کر رہی ہے تاکہ کارپٹ کے شعبے جیسی روایتی صنعتیں پھل پھول سکیں اور عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی پوزیشن مزید مضبوط ہو سکے۔ملاقات کے دوران کارپٹ کی صنعت کی پائیدار ترقی کے لئے سرکاری اور نجی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564825

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں