حکومت کا سعودی عرب میں پھنسے 15 ہزار عمرہ زائرین کو وطن واپس لانے کا فیصلہ ، واپس آنے والے عمرہ زائرین کو 15 دن تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا، زلفی بخاری

57
پاکستان کو ڈیجیٹل چیلنجر بینک کی ضرورت ہے ،سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) حکومت پاکستان نے سعودی عرب میں پھنسے 15 ہزار عمرہ زائرین کو وطن واپس لانے کا فیصلہ کر لیا۔ سعودی عرب سے واپس آنے والے عمرہ زائرین کو 15 دن تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں پھنسے عمرہ زائرین کو اگلے چند دنوں میں وطن واپس لایا جائے گا۔ زلفی بخاری نے کہا کہ حکومت پاکستان کرونا وائرس کی وجہ سے 15ہزار کے قریب عمرہ زائرین کے سعودی عرب میں پھنسے ہونے کی حقیقت سے آگاہ ہے اور میں یقین دلاتا ہوں کہ ان سب عمرہ زائرین کو اگلے تین سے پانچ دنوں میں وطن واپس لایا جائے گا۔ زلفی بخاری نے کہا کہ ایران سے واپس آنے والے زائرین کو جس طریقہ کار سے قرنطینہ میں رکھا گیا اسی طرح سعودی عرب سے واپس آنے والے عمرہ زائرین کو بھی 15 دن تک قرنطینہ میں رکھنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔