حکومت کا قبائلی اضلاع کے لئے آئندہ دس سال کے دوران 100 ارب روپے سالانہ خرچ کرنے کا پلان ہے ، وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ

73

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے سابق قبائلی علاقہ جات کے دس سالہ ترقیاتی پروگرام کے لیے تین ہفتوں کا مشاورتی عمل باجوڑ سے شروع کیا جا رہا ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ قبائلی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے ہمارے لوگ بے مثال ترقی دیکھیں گے کیونکہ حکومت کا قبائلی اضلاع کے لیے آئندہ دس سال کے دوران 100 ارب روپے سالانہ خرچ کرنے کا پلان ہے۔