اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) حکومت نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 56 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔ وزارت خزانہ نے ماہ نومبر کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جمعرات کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ماہ نومبر کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے تحت لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے اور56 پیسے کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کے تحت مٹی کے تیل کے قیمت میں بھی2 روپے39 پیسے فی لٹر کمی جبکہ معمولی رد و بدل کے ساتھ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔