شفافیت کویقینی بنانےکےمیرےعہدکےمطابق حکومت کاوزیراعظم فلڈریلیف فنڈ کا آڈیٹر جنرل آف پاکستان اوربین الاقوامی شہرت کی حامل فرم سےآڈٹ کرانےکافیصلہ،وزیراعظم محمدشہبازشریف

91
قوم آج پاکستان کے بانیوں کو ان کی سیاسی دانشمندی اور علیحدہ وطن کے لیے انتھک جدوجہد پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے،وزیر اعظم کا یوم پاکستان کے موقع پر ٹویٹ

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے میرے عہد کے مطابق حکومت پاکستان نے وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ کا آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور بین الاقوامی شہرت کی حامل فرم سے آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ یہ ادارے رقم کی آمد اور ترسیل سمیت اس کے استعمال کا آڈٹ کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ آڈٹ رپورٹس کو عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔