اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 2،2 روپے کی کمی کر دی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹرکمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کمی کا اطلاق یکم دسمبر سے ہو گا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 95.83 روپے فی لیٹر، ڈیزل 110.94روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل 83.50 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل 77.44 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی