حکومت کا ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کی پیداواری استعداد45 فیصد تک بڑھانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ

51

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) حکومت نے ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کی پیداواری استعداد بڑھانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماہرین توانائی کے مطابق اس وقت ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹس 32 فیصد کی استعداد کے مطابق پیداوار دے رہے ہیں جبکہ نئے لگائے جانے والے ونڈ پاور پلانٹس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ان کی پیداواری صلاحیت کو 40 سے 45 فیصد تک بڑھایا جا سکے گا۔