اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری نظر ہے، کرونا کے رپورٹ ہونے والے نئے کیسز کی بہترین طبی نگہداشت کی جارہی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں معاون خصوصی نے کہا کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیںہے، صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر عوام کے کورونا وائرس سے بچاو¿ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہیں۔