34.4 C
Islamabad
پیر, جون 2, 2025
ہومقومی خبریںحکومت کی بنیادی توجہ اقتصادی بہتری اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر ہے،...

حکومت کی بنیادی توجہ اقتصادی بہتری اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر ہے، وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک

- Advertisement -

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ حکومت کی بنیادی توجہ اقتصادی بہتری اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر ہے۔ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ وفاقی بجٹ عوام دوست ہوگا جس میں ریلیف اقدامات اولین ترجیح ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکس نیٹ کو بڑھا رہے ہیں اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں تاریخی اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ذاتی طور پر ایف بی آر میں ان اصلاحات کے ڈیزائن اور نفاذ کی نگرانی کی۔علاقائی کشیدگی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان نے نہ صرف فضائی لڑائی میں بلکہ زمینی اور سائبر جنگ میں بھی مکمل شکست دی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن جب ہم نے اپنے دفاع میں کام کیا تو بھارت دنگ رہ گیا اگر اس نے دوبارہ کوئی مہم جوئی کی تو ہمارا جواب ایک قدم آگے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جنگی مہم جوئی اور آر ایس ایس پر مبنی نظریہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکا ہے اور پاکستان کے سفارتی محاذ نے نئی دہلی سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی دفاعی طاقت اور امن کے عزم کو ظاہر کیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603878

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں