حکومت کی بہتر اقتصادی اصلاحات کے باعث پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن،میکرواکنامکس کی صورتحال مستحکم ہوئی ہے، آئی ایم ایف

اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ حکومت کی بہتر اقتصادی اصلاحات کے باعث ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہے اور میکرواکنامکس کے شعبے میں اس کی صورتحال بہت مستحکم ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف کے کنٹری ڈائریکٹر نے گزشتہ روز پاکستان کے ساتھ ایک معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بعد ریڈیو چائنہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پاکستانی حکومت کی اقتصادی اصلاحات قابل تعریف ہیں جن سے نہ صرف ملکی میکرو اکنامکس کی صورتحال مستحکم ہوئی ہے بلکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مالیاتی تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔