حکومت کی جانب سے فیصل آبا دڈویژن سمیت صوبہ بھر میں گندم کی کاشت کے مقررہ اہداف پورا کرنے کی ہدایت

128
Wheat crop
Wheat crop

فیصل آباد۔ 14 نومبر (اے پی پی):حکومت پنجاب نے گندم کی بھر پور کاشت کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈاہلکاروں کو کسانوں کی مکمل رہنمائی کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ تمام زراعت افسران اور فیلڈ اسسٹنٹس گذشتہ سال کی طرح گندم کی کاشت کے رہنما اصولوں سے کاشتکاروں، کسانوں، زمینداروں کو روشناس کروانے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور چونکہ موجودہ ایام گندم کی بوائی میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں لہٰذااس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتا یا کہ ایگریکلچر افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بیماری سے پاک صحت مند اور تصدیق شدہ بیج زہر لگا کر بذریعہ ڈرل اس کی کاشت پر زور دیں۔ اس کے علاوہ سفارش کردہ اقسام، ان کی مقررہ وقت پر کاشت اور شرح بیج کی جانب بھی کاشتکاروں کی خصوصی توجہ مرکوز کروائیں۔ا نہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے فیصل آبا دڈویژن سمیت صوبہ کے تمام اضلاع کو گندم کی کاشت کا جو ہدف دیا گیا ہے اسے ہر صورت پورا کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔