حکومت کی جانب سے کاسا 1000 پراجیکٹ کو آپریشنل کرنے اور روس اور ترکمانستان سے بجلی خریدنے کے فیصلے کی بھرپور حمایت ہیں، فیصلے سے پاکستان کو سستی بجلی ملے گی، وفاق ہائے ایوان صنعت وتجارت

121

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وفاق ہائے ایوان صنعت وتجارت ( ایف پی سی سی آئی) کے صدر عبدالرﺅف عالم نے حکومت کی جانب سے کاسا 1000 پراجیکٹ کو آپریشنل کرنے اور روس اور ترکمانستان سے بجلی خریدنے کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس فیصلے سے پاکستان کو سستی بجلی ملے گی جس سے عوام کو فائدہ ہو گا جبکہ صنعتی شعبہ میں نئی جان پڑ جائے گی جس سے کاروبار، روزگار اور محاصل بڑھیں گے۔ اتوار کویہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کاسا1000 منصوبے کے تحت پاکستان افغانستان کے راستے تاجکستان اور کرغزستان سے ایک ہزار سے تیرہ سو میگاواٹ تک بجلی درامد کرے گا تاہم اب اس میں روس اورترکمانستان کی شمولیت سے جہاں تمام ممالک کا ایک دوسرے پر انحصار بڑھے گا وہیں انکے مابین تعلقات مستحکم ہونگے اور پاکستان کیلئے بجلی کی مقدار میں اضافہ ممکن ہو گا۔