پشاور۔ 11 فروری (اے پی پی):کمشنر بنوں ڈویژن محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے جاری عوامی ایجنڈا کی تکمیل میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے صوبائی حکومت کی طرف سے جاری عوامی ایجنڈا کی تکمیل حوالےجائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں صوبائی حکومت کی طرف سے ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کو متعین اہداف اور اس پر آج تک کی گئی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر بنوں ڈویژن بیداللہ شاہ، ڈپٹی کمشنر بنوں عبدالحمید خان، ڈپٹی کمشنر لکی مروت ذیشان عبداللہ، ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان یوسف کریم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آمین اللّٰہ، حبیب اللہ، سمیع اللہ، اسسٹنٹ کمشنر بنوں، سید ابرارعلی شاہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شریک کی۔ کمشنر بنوں ڈویژن محمد علی شاہ نے کہا کہ بنوں ڈویژن میں مجموعی کارکردگی اور متعین اہداف کی تکمیل کیلئے دستیاب وسائل بروئے لائے جائیں اسکے علاؤہ تمام افسران انتظامی صلاحیتوں میں مزید نکھاریں لائیں تاکہ بروقت اور فوری عوامی خدمت کے تقاضے پورے ہوں۔اس موقع پر تمام حکام نے کمشنر بنوں ڈویژن کی طرف سے جاری ہدایات پر من و عن عمل کرنے اور عوامی ایجنڈا کے سلسلے میں اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559056