اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):حکومت کی مثبت اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی عروج پر ہے ،575 پوائنٹس کا اضافہ کے ساتھ 86239 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو ملکی معیشت کی بہتری اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی علامت ہے۔بدھ کو کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں 575 پوائنٹس کااضافہ معیشت کی ترقی کرنے کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا رجحان بڑھا ہے، اور حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے تسلسل نے مالیاتی شعبے میں استحکام پیدا کیا ہے۔
سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے مستقبل میں مزید معاشی فوائد کی توقع کی جا رہی ہے۔ 575پوائنٹس کا یہ مسلسل اضافہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور ملکی معیشت کے بہتر ہونے کی علامت ہے۔ اقتصادی پالیسیوں کے تسلسل، اصلاحات، اور امن و استحکام کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے، جو معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔اس تیزی سے نہ صرف ملکی سرمایہ کار بلکہ غیر ملکی سرمایہ کار بھی مارکیٹ کی جانب راغب ہو رہے ہیں، جس سے معیشت مزید مستحکم ہونے کی امید ہے۔