حکومت کی مربوط اور مو¿ثر پالیسی کے باعث کورونا وائرس کی وبا پرقابو پانے میں مدد ملی، انصاف صحت کارڈ کے ذریعے لوگوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی گئی، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو مددمالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے

120

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) موجودہ حکومت نے گزشتہ 2 سال کے دوران شعبہ صحت کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مو¿ثر اقدامات کئے ہیں، کورونا وائرس کی وبا کے دوران حکومت کی مربوط اور مو¿ثر پالیسی کے باعث اس وبا پرقابو پانے میں مدد ملی ہے، انصاف صحت کارڈ کے ذریعے لوگوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے قانون سازی سمیت دیگر امور پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اے پی پی کو دستیاب دستاویزات کے مطابق وزارت صحت نے کورونا وبا کے دوران ہنگامی صورتحال کے تناظر میں صف اول کا کردارادا کیا ہے۔ وزارت کی جانب سے کئے گئے متعدد اقدامات کے باعث کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے میں مدد ملی ہے۔ وزارت صحت نے کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں ہیلپ لائن قائم کی۔ نجی اور سرکاری شعبہ میں مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ٹیلی میڈیسن پروگرام شروع کیا گیا۔ کوروناو وائرس کی با کی روک تھام کے لئے ٹی ٹی کیو حکمت عملی اختیار کی گئی۔ ہیلتھ ایس ڈی جیز کی مانیٹرنگ کے لئے موبائل ایپ قائم کی گئی۔ کورونا وائرس کی وبا کے اعداد و شمار کو مستقبل میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کے لئے بروئے کار لایا گیا۔ پاکستان ہیلتھ انفارمیشن سسٹم ڈیش بورڈ قائم کیا گیا۔ صحت کے شعبہ میں بہتری کے لئے مختلف قانون سازی کی گئی۔ صحت عامہ کی ضروری خدمات کی فراہمی کے لئے اڑھائی ارب روپے کی لاگت سے پی سی ون تیار کیاگیا۔ 2019ءکو نرسنگ اینڈ مڈ وائفری کا سال قرار دیا گیا۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے صحت سے متعلق نیشنل ٹاسک فورس قائم کی گئی۔ صوبوں کے درمیان روابط میں بہتری کے لئے بین الاوزارتی پاکستان ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کونسل تشکیل دی گئی۔ صحت کے شعبہ میں مو¿ثر اصلاحات کے لئے نیشنل ایکشن پلان 2019-23ءتشکیل دیا گیا۔ اسلام آباد کو صحت عامہ کے لئے مثالی ضلع بنانے کے لئے تاریخ میں پہلی بار حکمت عملی وضع کی گئی۔ وزارت صحت نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے بھی اقدامات کئے ہیں۔ اسلام آباد، آزاد جموں کشمیر ، خیبر پختونخوا اور تھر پارکر کے لئے صحت سہولت پروگرام شروع کیا گیا۔ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔