حکومت کی نئی افغان ویزہ پالیسی ضرورت کے وقت اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کی امداد کی ہماری کاوشوں کا ایک حصہ ہے،وزیراعظم شہبازشریف

222

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کی نئی افغان ویزہ پالیسی ضرورت کے وقت اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کی امداد کی ہماری کاوشوں کا ایک حصہ ہے۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ٹرانزٹ ویزا کی منظوری سے افغانیوں کو آگے کے سفر کے لیے کاغذی کارروائی مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔وزیر اعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ انہیں بھی افغانستان کے لوگوں کی مدد کرنی چاہیے