حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کی بدولت اقوام عالم میں پاکستان کا وقار بلند ہو رہا ہے‘ شیخ آفتاب احمد

123

حضرو ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد سیاست نہیں بلکہ لوگوں کے دلوں میں اعتماد پیدا کرنا ہے، حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کی بدولت اقوام عالم میں پاکستان کا وقار بلند ہو رہا ہے کشمیری عوام نے احتجاجی سیاست مسترد کر کے ملکی ترقی کےلئے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو کامیاب بنایا عمران خان احتجاجی سیاست کے بجائے خیبر پختونخوا کے مسائل پر توجہ دیں َ۔