25.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںحکومت کے بروقت فیصلوں کی وجہ سے آبادیوں کو کم نقصان پہنچا...

حکومت کے بروقت فیصلوں کی وجہ سے آبادیوں کو کم نقصان پہنچا ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے

- Advertisement -

لاہور۔30اگست (اے پی پی):ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے بروقت فیصلوں کی وجہ سے آبادیوں کو کم نقصان پہنچا ہے، شمال مشرقی ریجن میں اب سیلابی صورتحال اور بارش کا سلسلہ چل رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں ہفتہ کے روز یہاں پی ڈی ایم اے ہیڈکوارٹر میں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ منڈی بہاوالدین اور گجرات میں 80ی ملی میٹر بارش ہوئی جس کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گنڈا سنگھ پر اس وقت تین لاکھ تین ہزار کیوسک پانی چل رہا ہے ،پاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ نے رات بیس دیہاتوں کو خالی کروالیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہیڈ سلیمانکی پر ایک لاکھ کیوسک سے زائد کا ریلہ گزر رہا ہے ،اگلے چوبیس گھنٹوں میں ہیڈ اسلام کے لئے خطر ناک صورتحال ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا ہیڈ مرالہ پر ایک لاکھ پچہتر ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے،قادرآباد برج پر پانی کے بہاو میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل ریواز برج کو حکومت پنجاب کی حکمت عملی سے بریچ کیا گیا۔تریموں ہیڈ پر اتوار کی صبح چھ سے نو بجے جھنگ کے مقام پر نو لاکھ کیوسک پانی کا ریلہ گزرے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ راوی میں دو لاکھ بیس ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر چکا ہے۔ ہیڈبلوکی مین دولاکھ گیارہ ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے، ننکانہ صاحب سے بیس ہزار کیوسک پانی بھی شامل ہوگیا ہے اور یوں ہیڈ محمد والا پر سات لاکھ کیوسک پانی کا ریلہ ملتان پہنچے گا۔وہاں پر بریچ کرنے کی ضروت آسکتی ہے ۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں