حکومت کے جدید معاشی و سماجی اقدامات کے باعث ملک درست سمت میں گامزن ہے ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر سے ملاقات میں گفتگو

86

اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کے جدید معاشی و سماجی اقدامات کے باعث ملک درست سمت میں گامزن ہے۔یہ بات انہوں نے وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو ان سے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ملک کی معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔بین الاقوامی سیاسی صورت حال اور خطے کے حالات کے پیش نظر ملک میں کاروباری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی گفتگو ہوئی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے غیر روایتی اور جدید معاشی و سماجی اقدامات کے باعث ملک درست سمت میں گامزن ہے۔ حکومت کی معاشی اور سماجی پالیسیوں کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود ہے۔