حکومت کے درست معاشی اقدامات سے معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہو گئی ہے، وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات

119
وزارت منصوبہ بندی

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) موجودہ حکومت کے معاشی اقدامات سے معیشت درست سمت پر گامزن ہے، درست معاشی اصلاحی اقدامات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے درست معاشی اقدامات سے معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہو گئی ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو ا ہے۔ سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلہ کی تکمیل سے قومی معیشت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ غربت کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ حکومت آئی سی ٹی، مصنوعی ذہانت، سیاحت اور زراعت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس کے لئے وفاقی حکومت نے خاطر خواہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔