حکومت کے منصوبے کے مطابق ویکسین کی آمد کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے،وزارت قومی صحت

92
Ministry of Health.
Ministry of Health.

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):وزارت قومی صحت کے حکام نے کہا ہے کہ حکومت کے منصوبے کے مطابق ویکسین کی آمد کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ ہفتہ کو کوویکس فیسیلیٹی کے تحت ایسٹرا زنیکا آکسفورڈ ویکسین کی بارہ لاکھ اڑتیس ہزار چار سو خوراکوں کی پہلی کھیپ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچ گئی ۔