حکومت کے موثر اقدامات کی وجہ سے تجارتی خسارے میں قابل قدر کمی آئی ہے وزارت خزانہ کے مشیر اور ترجمان ڈاکٹر خاقان نجیب کا ٹویٹ

84

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) وزارت خزانہ کے مشیر اور ترجمان ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا ہے کہ حکومت کے موثر اقدامات کی وجہ سے تجارتی خسارے میں قابل قدر کمی آئی ہے ۔ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں ترجمان نے کہا کہ بہتر تجارتی پالیسیوں کی وجہ سے بیرونی تجارت متوازن ہونے کے قریب ہے۔ گزشتہ ماہ فروری کے دوران بیرونی تجارتی خسارہ میں59فیصد کمی آئی ہے۔ جنوری2019 میں یہ خسارہ873ملین ڈالر تھا جو اب کم ہوکر356ملین ڈالر رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فروری2018میں یہ خسارہ1218ملین ڈالر تھا جس میں72 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ادائیگی کے توازن میں بہتری آئی ہے جوکہ ایک مثبت اشارہ ہے۔