اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت کے موثر اقدامات کی وجہ سے گردشی قرضے میں نمایاں کمی ہوئی ہے، حکومت نے گردشی قرضے کے مسئلے پر کامیابی سے قابو پا لیا ہے۔
جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہحکومتی موثر اقدامات کی بدولت گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں گردشی قرضے میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 21-2020 میں گردشی قرضے میں پچھلے مالی سال کے مقابلے میں 360ارب روپے کمی ہوئی ہے۔
وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ حکومت نے اس شدید بحران پر کامیابی سے قابو پا لیاہے۔ اس سال گردشی قرضے میں صرف 177 ارب روپے اضافہ ہوا ہے ۔ گزشتہ سال کے دوران یہ اضافہ 538 ارب روپے تھا