حکومت ہر سطح پر کھیلوں کے فروغ کےلئے کوششیں کر رہی ہے، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

88

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہیمدہ مرزا نے کہا ہے کہ حکومت ہر سطح پر کھیلوں کے فروغ کےلئے کوششیں کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روز سپین کے سفیر مینول دورن گیمنیز ریکو سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت کھیلوں کے فروغ اور پروفیشنل ٹریننگ کے حوالہ سے بات چیت ہوئی۔ سپینش سفیر کو کھیلوں کے حوالہ سے پالیسی، قوانین، انفراسٹرکچر اور دیگر امور پر بریفنگ دی گئی اور کھیلوں سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق رائے ہونے کے علاوہ کوچز کی ٹریننگ کے حوالہ سے مختلف پہلوو¿ں پر بات چیت ہوئی۔ ڈاکٹر فہیمدا مرزا نے کہا کہ حکومت ہر سطح پر کھیلوں کے فروغ کےلئے کوششیں کر رہی ہے اور پاکستان سپورٹس بورڈ کو کھلاڑیوں کی تربیت کے حوالے سے زیادہ فعال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کوچز کی ٹریننگ کے حوالہ سے سپین کا تعاون بہت کارآمد ہو سکتا ہے۔ دونوں ممالک میں کھیلوں کے فروغ کےلئے تجاویز مرتب کرنے پر اتفاق رائے ہوا۔