24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںحیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے پاکستان اور چین کے اداروں کے...

حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے پاکستان اور چین کے اداروں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

- Advertisement -

بیجنگ ۔21دسمبر (اے پی پی):چائنا بائیو ڈائیورسٹی کنزرویشن اینڈ گرین ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن (سی بی سی جی ڈی ایف) اور ریپٹر سینٹر فار کنزرویشن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن پاکستان نے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ پر تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دئے۔

چائنا اکنامک نیٹ (سی ای این)کے مطابق دونوں اداروں نے یاداشت کے تحت کمیونٹی کی سطح پر حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے نیٹ ورکس کی تعمیر اور ریپٹر بائیو ڈائیورسٹی کے تحفظ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں اپنے تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

- Advertisement -

ان کا مقصد عقابوں (ریپٹر )کی شناخت، تحفظ، اور جائے رہائش کی تشخیص کے ساتھ ساتھ پیشہ ور افراد کی صلاحیت کی تعمیر میں معاونت کے لیے سروس ٹریننگ اور خصوصی کورسز کو بہتر بنانا اور کنونشن کے رہنما اصولوں کے مطابق، عقابوں کے تحفظ کے لیے کثیر النوع ایکشن پلان مرتب کرنا ہے۔

دونوں ادارے عقابوں کے بچاؤ، بحالی اور افزائش نسل کے لیے ضروری سہولیات بھی قائم کریں گے اور ان کے تحفظ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کریں گے۔یادداشت کے تحت، دونوں ادارے بایو ڈائیورسٹی گورننس کے لیے ایک نیا نقطہ نظر شروع کرنے کے لیے تعاون کریں گے ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں