حیدرآباد۔ 17 مارچ (اے پی پی):حیدرآباد کے علاقے حالی روڈ میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے سٹریٹ کرمنل سمیت 3 ملزمان گرفتارکر لئے۔
تفصیلات کے مطابق حالی روڈ پولیس نے خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، پہلی کارروائی کے نتیجے میں سبزی منڈی چوک کے قریب سے مین پوری سپلائرز فیضان عرف کالیا ماما اور زمن علی کو گرفتار کرلیا گیا
جس کے قبضے سے 200 سے زائد تیار شدہ مین پوری برآمد ہوئی۔ دوسری کارروائی میں لال ٹنکی امریکن کوارٹر کے قریب سے واردات کے ارادے سے گھومنے والے سٹریٹ کرمنل عقیل عرف جانی کو گرفتار کرلیا گیا،
گرفتار ملزم کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا جبکہ حالی روڈ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف گٹکا و مین پوری اور سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے ہیں۔