حیدرآباد ، پنیاری پولیس کی کارروائیاں، موٹر سائیکل لفٹرز سمیت 3 ملزمان گرفتار

128
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

حیدرآباد۔ 22 اپریل (اے پی پی):حیدرآباد میں پنیاری پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹرز سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ پنیاری پولیس نے خفیہ اطلاع پر رحمان ٹاؤن کے قریب موٹر سائیکل لفٹرز کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد علی عباسی اور ذیشان راجپوت کے ناموں سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان گزشتہ دنوں سے تھانہ پنیاری اور دیگر کئی مقامات سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں سرگرم تھے جن کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان نے متعدد موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کے انکشافات کیے جن کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ پنیاری پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔پنیاری پولیس نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے مین پوری سپلائر اللہ بخش تنیو کو نورانی بستی کے قریب سے گرفتار کرلیا گرفتار کر کے تیار شدہ مین پوری تحویل میں لے لی ۔ پنیاری پولیس نے گرفتار سپلائر کے خلاف گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔