حیدرآباد۔ 30 مارچ (اے پی پی):حیدرآباد اور ٹنڈوجام میں علائوالدین صدیقی ٹرسٹ کی جانب سے غریب اور مستحقین افراد میں راشن کی تقسیم کے سلسلے میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر انفارمیشن حیدرآباد ارشاد علی چانڈیو نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا بھی کسی عبادت سے کم نہیں،یہ عمل قابل تعریف ہے اور اللہ اپنے نیک بندوں کو ہی ایسے کاموں کیلئے منتخب کرتا ہے ،انہوں نے کہا کہ علائو الدین صدیقی ٹرسٹ بڑے پیمانے پر فلاحی کام کررہی ہے۔
اس موقع پر علائو الدین صدیقی ٹرسٹ کے خلیفہ محمد رضا نے ٹرسٹ سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ٹرسٹ کی جانب سے ہر سال رمضان المبارک کے مہینے میں غریب افراد میں راشن تقسیم کیا جاتا ہے اور اس مرتبہ بھی 5ہزار راشن بیگز تقسیم کئے جارہے ہیں جن میں 2 ہزار بیگز اس تقریب میں تقسیم کئے جائیں گے ۔