27.1 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومعلاقائی خبریںحیدرآباد میں پاک بھارت جنگ میں کامیابی پر جشن

حیدرآباد میں پاک بھارت جنگ میں کامیابی پر جشن

- Advertisement -

حیدرآباد۔ 11 مئی (اے پی پی):قومی امن کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی کامیابی پر ایک پرجوش جشن ریلی نکالی گئی۔ یہ ریلی صوبائی صدر سلطان خاصخیلی کی سربراہی میں محمدی چوک سے پریس کلب ٹنڈو آدم تک نکالی گئی،

جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے وطن سے محبت کا بھرپور اظہار کیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں اور شرکاء نے پاک فوج اور آرمی چیف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ پریس کلب کے سامنے منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سلطان خاصخیلی، رفیق غوری، ڈاکٹر زاہد کیریو، ڈاکٹر حفیظ لاکھو، عبدالحکیم لاکھو اور دیگر مقررین نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا ہمیشہ مؤثر جواب دیا گیا ہے اور پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ریلی کے اختتام پر وطن عزیز کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595596

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں