حیدر آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) حیدرآباد میں یوم عاشور کا مرکزی ماتمی جلوس اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا ، ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی، سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے، وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی جلوس کا معائنہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی یومِ عاشور بھرپور عقیدت واحترام سے منایا گیا۔ حیدرآباد ضلع میں مرکزی جلوس کے علاوہ 100مقامات …
حیدرآباد میں یوم عاشور کا مرکزی ماتمی جلوس اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر

مزید خبریں
حیدر آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) حیدرآباد میں یوم عاشور کا مرکزی ماتمی جلوس اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا ، ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی، سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے، وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی جلوس کا معائنہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی یومِ عاشور بھرپور عقیدت واحترام سے منایا گیا۔ حیدرآباد ضلع میں مرکزی جلوس کے علاوہ 100مقامات سے قدیم ماتمی پڑاور ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے اور مجالس منعقد ہوئیں حیدرآباد میں قدم گاہ مولیٰ علیؓ میں بعد نماز فجر مجلس ہوئی جبکہ صبح10بجے انجمن حیدری کے زیر اہتمام مرکزی جلوس برآمد ہوا جو اسٹیشن روڈ ، کوہ نور چوک ، محفل حسینی ،لجپت روڈ و چھوٹکی گھٹی چوک سے سینٹ میری چوک پہنچا تو وہاں نماز ِ ظہرین ادا کی گئی اور مجلس برپا منعقد ہوئی اس کے بعد جلوس کی منزل کربلا دادن شاہ پہنچ کر اختتام ہوا جہاں مجلس شامِ غریباں برپا ہوئی۔








